ابنا: عراقي نيشنل الائنس نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ وزيراعظم نوري مالکي نے سنيچر کي رات بغداد ميں ابراہيم الجعفري کے دفتر ميں ا ن سے ملک کےمختلف مسائل منجملہ سيکورٹي کے مسائل ، دہشت گردوں کے خلاف فوج کي کاروائيوں کو مزيد موثر بنانے اور اسي طرح ملک کے صدرکے انتخاب کے معاملے پر تبادلہ خيال کيا- نومنتخب عراقي پارليمنٹ کے ارکان بدھ کو اپنے اجلاس ميں صدارتي اميدوار اور اسي طرح کے رواں مالي سال کے بجٹ کے بارے ميں بحث شروع کريں گے -
کرد جماعتوں نے سنيچر کو اعلان کيا تھا کہ انہوں نے عہدہ صدارت کے لئے اميدوار کے نام کا فيصلہ کرليا ہے اور جلد ہي صدارتي اميدوار کے نام کا اعلان کرديں گي ۔
.......
/169